دیپالپور ٹی ایچ کیو اہسپتال میں دوران ڈیوٹی نرسنگ سٹاف میں ٹک ٹاک بنانے کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا محکمہ ہیلتھ حکام متعدد شکایات کے باوجود نرس کے خلاف کاروائی سے گریزاں دوران ڈیوٹی سٹاف نرس کے ٹک ٹاک بنانے کی ویڈیو حاصل کر لی
دیپالپور کے سرکاری ہسپتال میں نرسنگ سٹاف میں دوران ڈیوٹی وارڈ میں ٹک بنانے کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا سٹاف نرس ذونیرہ عباس کا دوران ڈیوٹی مریضوں کے سامنے ٹک ٹاک ویڈیوز بنوانا۔معمول بن چکا جس کی وجہ سے مریضوں اور ورثا کو شدید کوفت کا سامنا ہے دوسری جانب ٹک ٹاک سٹار نرس کا مریضوں اور لواحقین سے ناروا سلوک بھی عام ہو چکا جس پر محکمہ ہیلتھ بھی کاروائی سے گریزاں ہے سب انسپکٹر عبدالحمید کو بیمار والدہ کو طبی امداد دینے کے لئے سٹاف نرس ذونیرہ کو ٹک ٹاک بنواتے ہوئے بلانا مہنگا پڑ گیا ہتک آمیز سلوک کی ویڈیوبناتے ہوئے نرس نے سب انسپکٹر کو تھپڑ رسید کر دیا اور موبائل توڑ ڈالا سب انسپکٹر کو تھپڑ مارنے اور ٹک ٹاک بنانے کی ویڈیوز حاصل کرلی ہیں جس سٹاف نرس کو وارڈ میں ٹک ٹاک بنواتے اور سب انسپکٹر کو ویڈیوبناتے ہوئے تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عادل رشید نے یتک آمیز سلوک کا نوٹس لیتے انکوائری کا حکم جاری کر دیا ہے شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے