قومی اسمبلی کے رکن جماعت اسلامی مزدور رہنماء حافظ سلمان بٹ پاکیزہ صفت انسان تھے مقررین کا خراج عقیدت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ مزدور رہنماء حافظ سلمان بٹ پاکیزہ صفت انسان تھے اور جماعت اسلامی کے نظم میں جہاں بھی انہیں ذمہ داری دی گئی انہوں نے اسے اپنی صلاحتیوں سے اسے خوب نبھایا انہوں نے یہ بات یہاں نیشنل پریس کلب میں حافظ سلمان بٹ مرحوم کے لیے کی جانے والی تعزیتی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حافظ سلمان بٹ کے دل میں صرف اللہ کا خوف تھا اور وہ مزدوروں کے حق کے لیے ہر باطل سے ٹکرا جاتے تھے جب جنرل مشرف نے ایل ایف او نافذ کیا تو اس میں آئی آر او میں بھی ترمیم کرکے مزدور یونین کے لیے پابندی کی سفارش کی گئی تھی مگر حافظ سلمان بٹ نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے اس قانون کی حمائت نہیں کی تھی اور ان کا موقف مزدوروں کے حق میں تھا انہوں نے کہا اس ملک کے مزدوروں کو حافظ سلمان بٹ جیسا خوف خدا رکھنے والا مزدور رہنماء بہت مشکل سے ملے گا تعزیتی تقریب سے اپنے زامنے کے لیفٹ کے رہنماء سہیل مہدی نے حافظ سلمان بٹ کو خراج عقیدت پیش کیا کہ اور کہا کہ اگرچہ ان کے نظریات مختلف تھے اور حافظ سلامن بٹ دائیں بازو کے کیمپ میں تھے مگر انہوں نے کھی جب بھی حق اور انصاف کی بات کی تو کبھی بھی اپنے ہامیوں کے لیے ناجائز حمائت نہیں کی اور حق کی بات کسی مخالف کے لیے مدد گار چابت ہورہی ہوتی حافظ سلمان بٹ نے اپنے مخالف کے حق میں ہی بات کی ہوتی تھی یہ ان کا بڑا پن تھا اور یہی وجہ ہے آج کا مزدور انہیں یاد کر رہا ہے اور وہ خود نظریاتی اختلاف کے باوجود حافظ سلمان بٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے وہ ایک مکمل نظریاتی شخص تھے اور ہمیشہ حق کی بات کا ساتھ دیتے تھے چاہے اس میں ان کے اپنے ہامیوں کا ہی نقصان کیوں نہ ہو، تقریب سے پاکستان فیڈرل یونین شف جرنلسٹ (دستور) کے صدر نواز رضا بھی اظہار کیا اور کہا کہ ہم قلم کے مزدور ہیں اور حافظ سلمان بٹ جیسے دیانت دار، بہادر اور پاکیزہ صفت شخص کی یاد میں یہاں اکٹھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ مرحوم ہمیں ہمیشہ یاد رہیں گے اور ان کی مزدور دوستی کبھی بھی فراموش نہیں کی جاسکتی پاکستان کے مزدور برادری کو ان بہادر جیسا رہنماء ملنا مشکل ہے، تعزیتی تقریب میں شمس الرحمن سواتی نے مرحوم کی مغفرت کی دعاء کرائی اور حافظ سلمان بٹ کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاء بھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں