ایف آئی اے نارتھ ریجن نے اب تک 27 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے۔

*یونان کشتی حادثہ کیس*

ایف آئی اے نارتھ ریجن کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری

ایف آئی اے نارتھ ریجن نے اب تک 27 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے۔

اسلام آباد زون میں 4, لاہور زون میں 23 انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔

یونان کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف 70 مقدمات درج کر لئے گئے۔

انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمات ایف آئی اے اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور زون میں درج کئے گئے

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے 6، گجرات سرکل نے 20، گجرانوالہ سرکل نے 34 اسلام آباد زون نے 4 جبکہ فیصل آباد زون نے 6 مقدمات درج کئے۔

اب تک 178 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر لئے

ڈی این اے سیمپلز یونان کشتی حادثے میں جانبحق ہونے والے کی شناخت کے لئے حاصل کئے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں