یونان کشتی حادثہ کیس انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری 17 انسانی سمگلرز گرفتار ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف 54 مقدمات درج

*یونان کشتی حادثہ کیس*

ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری

ایف آئی اے لاہور زون نے اب تک 17 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے۔

گجرات سرکل نے 7, لاہور نے 2 جبکہ گجرانوالہ سرکل نے 8 انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا۔

کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف 54 مقدمات درج کر لئے گئے۔

انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمات ایف آئی اے لاہور، گجرانوالہ اور گجرات میں درج کئے گئے

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے 5، گجرات سرکل نے 18 اور گجرانوالہ سرکل نے 31 مقدمات درج کئے۔

اب تک 167 لاپتہ نوجوانوں کے خاندانوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کر لئے

ڈی این اے سیمپلز یونان کشتی حادثے میں جانبحق ہونے والے کی شناخت کے لئے حاصل کئے گئے۔

انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

لواحقین کی نشاندہی پر ٹیمیں مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں۔

سانحہ میں ملوث تمام انسانی سمگلرز کی گرفتاری تک انٹلیجینس بنیادوں پر کریک ڈاون جاری رہے گا۔

مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے بھی موثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں