ایف آئی اے نے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران مسافر سے جعلی غیرملکی پاسپورٹس اور ویزے برآمد کر لئے۔۔ ملزم بین الاقوامی پرواز سے شارجہ جارہا تھا۔۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق لاہور ائرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہےایف آئی اے امیگریشن کی لاہور ائرپورٹ پر کاروائی علامہ اقبال ائیرپورٹ پر مسافر سے جعلی غیرملکی پاسپورٹس اور ویزے برآمدجعلی پاسپورٹس اور شینگن ویزے بیرون ملک منتقل کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا گرفتار مسافر کی شناخت محمد اظہر کے نام سے ہوئی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز سے شارجہ جارہا تھاامیگریشن کے دوران ملزم کے مشکوک ہونے پر سامان کی تلاشی لی گئی ملزم سے اٹلی کے 3، فرانس کے 2 جعلی پاسپورٹ اور ویزے بھی برآمد کرلیےملزم اظہر نے عثمان اور نعمان نامی ایجنٹوں سے بھاری رقوم وصول کی تھی ملزم نے رقم کے عوض جعلی دستاویزات بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش کی جعلی دستاویزات پر پہلے سے یو اے ای میں موجودمسافروں نے یورپ جانا تھاجعلی دستاویزات پر یو اے ای میں موجود مسافروں نے اٹلی اور فرانس جانا تھاگرفتار ملزم کو کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کردیا گیاملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، لاہور ائرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے،جعلی دستاویزات بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال یقینی بنایا جائے،