چیچہ وطنی تھانہ اوکانوالہ بنگلہ میں ہونے والے اندھے قتل کا معمہ حل ۔ مقتول کی بیوی شمیم اور سالہ قاتل نکلے،
مقتول عمر حیات کی لاش 17 فروری کو ندیم عباس کے ڈیرہ سےگوبر سے جلی ہوئی برآمد ہوئی تھیں۔
چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 105 بارہ ایل میں گزشتہ ماہ 17 فروری کو ندیم عباس کے ڈیرہ سے لاش گوبر کے ڈھیر سے جلی ہوئی حالت میں ملی تھی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا اور تمام تفصیلات سے اعلیٰ افسران کو آگاہ کیا۔ پولیس نے جدید سائنسی طریقہ تفتیش کی اور شناخت مقتول عمر حیات عرف ملتانی کے نام سے ہوئی شکوک شبہات کی بنا پر پولیس نے مقتول کی بیوی شمیم اور برادر نسبتی مدثر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ شمیم کے اپنے شوہر عمر حیات سے تعلقات کشیدہ تھے جس کی وجہ سے اس نے اپنے بھائی مدثر کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا اور لاش کو گوبر کے ڈھیر تلے دبا کر شواہد مٹانے کے لیے آگ لگا دی۔