ٹوبہ ٹیک سنگھ/ہائی پروفائل ماریہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
ٹوبہ ٹیک سنگھ:ہائی پروفائل ماریہ قتل کیس کا فیصلہ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبد الحفیظ بھٹہ نے سنا دیا،ماریہ کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم حقیقی بھائی فیصل اور حقیقی باپ کو سزائے موت اور 10،10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم،جبکہ موقع پر ویڈیو بنانے والے بھائی شہباز اور اسکی اہلیہ سمیرا کو عدالت نے بری کر دیا ماریہ کو قتل کے وقت چاروں ملزمان جائے وقوعہ پر کمرے کے اندر موجود تھے،یاد رھے 2024 میں 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب حقیقی بھائی فیصل نے گھر والوں کی موجودگی میں ماریہ کو گلہ دبا کر قتل کر دیا تھا