اوباڑو/اغواء کا بڑا منصوبہ ناکام
سندھ پولیس نے اغواء برائے تاوان کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے گوجرانوالہ کے 4 لالچی افراد کو سندھ کچے کے علاقے میں اغواء ہونے سے بچا لیا
اوباڑو پولیس نے اغواء برائے تاوان کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے چار افراد کو اغواء ہونے سے بچا لیا
چاروں افراد کی شناخت سرفراز جٹ، طارق جٹ، علی حیدر اور علی رضا کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس
چاروں افراد کا تعلق نرگ روڈ کسووال ضلع گجرانوالہ پنجاب سے ہے، پولیس
ڈاکوؤں نے سستے داموں مونگ بیچنے کا جھانسہ دیکر چاروں افراد کو کچے کی طرف بلا کر اغواء کا پروگرام بنایا تھا، پولیس
ڈاکو چاروں افراد کو اغواء کرنے ہی والے تھے کے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے انہیں بچا لیا، پولیس
ڈاکو گھنے جنگل کی طرف فرار ہوگئے ہیں پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے، پولیس