اٹک: ملک بھر میں جاری مذہبی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کے تسلسل میں تھانہ سٹی اٹک میں بھی علما کرام کی ٹارگٹ کلنگ کی واردات۔
اٹک ۔مرکزی رہنما جےیوآئی مولانا شیرزمان کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ علوم الشریعۃ جامع مسجد لوہاراں میں قرآن سنانے والے تحصیل نائب امیر جے یو آئی اٹک قاری نظام الدین کو بعد نماز تراویح میں قرآن سنانے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔
تحصیل نائب امیر جے یو آئی اٹک قاری نظام الدین کو عظیم دینی درسگاہ جامعہ علوم الشریعۃ جامع مسجد لوہاراں میں تراویح میں قرآن سنانے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جاتے ہوئے پیپلز کالونی سے ملحقہ خٹک کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا ۔
اٹک ۔ شہید تحصیل نائب امیر جے یو آئی اٹک قاری نظام الدین جے یو آئی ضلع اٹک کے اہم مرکز، اٹک کے گنجان آباد تجارتی مرکز سول بازار میں واقع عظیم دینی درسگاہ جامعہ علوم الشریعۃ جامع مسجد لوہاراں میں نمازتراویح کی امامت کررہے تھے ۔
اٹک ۔ اطلاع پر عملہ ریسکیو 1122اور ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی ملک مجاہد عباس پولیس کی بھاری نفری لے کر پہنچ گئے۔
اٹک ۔ شہید تحصیل نائب امیر جے یو آئی اٹک قاری نظام الدین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کردیا گیا ۔
اٹک ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں شہید کے عزیز واقارب مقامی رہنما جے یو آئی اور شہریوں کی کثیر تعداد پہنچ گئی ۔
اٹک ۔ جے یو آئی کی مرکزی قیادت کا ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں شہید تحصیل نائب امیر جے یو آئی اٹک قاری نظام الدین کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید احتجاج ۔
اٹک ۔علمائے کرام کی کثیر تعداد اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک پہنچ گئی جمعیت علماء اسلام کے رہنما بھی کثیر تعداد میں پہنچ گئے۔
اٹک ۔ضلع بھر میں غم و غصہ اور خوف کی فضا قائم۔
اٹک ۔شہید تحصیل نائب امیر جے یو آئی اٹک قاری نظام الدین ، فاروق اعظم کالونی میں ایک دینی مدرسہ بھی چلا رہے تھے۔