ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیز رفتار۔ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرحان ملک کو کراچی کی عدالت کے جج نے تین روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا
سما ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز کو گزشتہ روز کراچی میں پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا
ایڈیٹرز اور ڈائریکٹر نیوز کی تنظیم ایمنڈ نے فرحان ملک کی گرفتاری پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے
پی ایف یو جے اور دیگر تنظیمیں اب تک خاموش ہیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹر ز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ایف آئی اے کی کاروائی کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ایمنڈ نے کہا کے صحافی فرحان ملک کے خلاف درج ایف آئی آر کے مندرجات مبہم، غیر واضح اور بوگس ہیں جن کا مقصد ہراساں کرنے اور اختلاف رائے کو دبانے کے سوا کچھ نہیں۔ ایمنڈ نے کہا کے ہم نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ نیا پیکا قانون صحافیوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔ فرحان ملک کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر اس کا واضح ثبوت ہے۔ ایمنڈ نےفرحان ملک کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت، وزیر داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے اس قسم کے مقدمات کے اندراج کی تحقیقات کرائیں جو ملک اور اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں
