لیبیا/یونان کشتی حادثے کا ماسٹر مائنڈ بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر بیٹے سمیت گجرات سے گرفتار،

لیبیا/یونان کشتی حادثے کا ماسٹر مائنڈ بدنام زمانہ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر بیٹے سمیت گجرات سے گرفتار، ملزم کیخلاف 45 سے زائد مقدمات درج ہیں،ملزم طاہر محمد خان 2016 سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا ،،ایف آئی اے نے لالہ موسی اور کھاریاں میں بھی کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے مزید دو انسانی اسمگلرز کو دھر لیا

کئی سالوں سے مطلوب طاہر محمد خان عرف محمد خان اور اس کے بیٹے عبد الوحید کو ہیومنانٹلیجنس کی بنیاد پر ڈنگہ سے گرفتار کر لیا گیا ملزم کے خلاف سال 2016 سے ایف آئی اے گجرات سرکل میں 45 سے زائد مقدمات درج ہیں ملزم سال 2019 میں ایف آئی اے کے ایک افسر پر فائرنگ کرنے میں بھی ملوث ہے ،سال 2023 میں ملزم نے اپنے ساتھ اپنے بیٹے کو بھی انسانی سمگلنگ کے دھندے میں شریک کر لیا چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزم اور اس کے مسلح ساتھیوں نے چھاپہ مار ٹیم پر شدید فائرنگ کی ،، جبکہ دیگر 2 کاروائیوں میں ملزم طارق جاوید کو صابووال گجرات اور طلحہ شاہین کو کھاریاں سے گرفتار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں