نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا شدید گرمی و حبس میں میوہسپتال کا ساڑھے 3 گھنٹے طویل تفصیلی دورہ
اے سی بند، باتھ روم خراب، ٹوٹیاں غائب،ناقص صفائی، بد انتظامی
نگران وزیر اعلی محسن نقوی شدید برہم،ایم ایس اورہسپتال انتظامیہ کی سرزنش
مریضوں کی میو ہسپتال میں ادویات نہ ملنے کی شکایات
وارڈ کی راہداری سے گزرتے ہوئے ماں اپنے مریض بیٹے کو اٹینڈ نہ کرنے پر رو پڑی
نگران وزیر اعلی محسن نقوی دکھیاری ماں کے ساتھ خود آئی سی یو پہنچ گئے
متعلقہ وارڈ کے انچارج ڈاکٹروں سے باز پرس،ایم ایس کو وہاب نعیم کے علاج کے لئے ہدایات دیں
مریضوں اور تیمارداروں نے نگران وزیر اعلی محسن نقوی کو اپنے مسائل بتائے
نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے لئے ہدایات دیں
نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا چلڈرن ایمرجنسی میں ٹوکن لے کر پورے پراسس کا جائزہ
نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا فوری طور پر ریڈنگ روم اور کیفے ٹیریا کو بہتر بنانے کا حکم
کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج کے طلبہ کو ہاسٹل میں ادائیگی کے ساتھ ایئر کنڈیشنرلگوانے کی اجازت کا فیصلہ
محسن نقوی نے ڈائلسز یونٹ، ایمرجنسی وارڈ، میڈیکل،او پی ڈی، سرجیکل آؤٹ ڈور، ایسٹ میڈیکل وارڈ، بلقیس سرور آئی سی یو کا معائنہ کیا
ای سی جی روم، کارڈیالوجی آئی سی یو، فارمیسی، ان ڈور میڈیکل، سرائے سمیت دیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا
نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا4 ماہ میں 2 مراحل میں میوہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے کا اعلان
نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے ایک ہفتے کے اندر میوہسپتال کی بہتری کا پلان طلب کر لیا
چلڈرن بلاک کا نام میوچلڈرن ہسپتال رکھنے کا اعلان
ادویات کا نہ ہونا ناقابل معافی ہے، میوہسپتال کا معیار آغا خان ہسپتال کے برابر لانا چاہتے ہیں – محسن نقوی
نگران وزیر اعلی محسن نقوی کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے کمیٹی روم میں تفصیلی بریفنگ دی گئی
بریفنگ میں کے ای یونیورسٹی سے ملحقہ 7 ہسپتالوں کے ایم ایس، ڈین اور سی ای او کی شرکت
میوہسپتال میں تمام جدید سہولتوں سے آراستہ کارڈیک بلاک بنانے کا اصولی فیصلہ
ایمرجنسی وارڈ کوبھی نئی جگہ پر جدید ایمرجنسی میں تبدیل کیا جائے گا
میوہسپتال کے ایک وارڈ کو ڈاکٹر فیصل مسعود مرحوم سے منسوب کیا جائے گا
صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، وائس چانسلر کنک ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال، لیڈی ایچی سن ہسپتال، لیڈی ولنگٹن ہسپتال، میو ہسپتال، میاں منشی ہسپتال، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے