عارف والا کے تحصیل اسپتال کی چلڈرن ایمرجنسی میں رات کے اوقات میں عملہ فرائض سے غافل
چلڈرن ایمرجنسی میں رات کی ڈیوٹی کے دوران سٹاف نیند کے مزے لینے لگا،
سٹاف کی کمرے میں سونے کی فوٹیج سامنے آ گئی جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں آنے والے شہری بچوں کے علاج کے لیے زلیل و خوار ہونے لگے شہری بیمار بچے کو لیکر اسپتال پہنچا تو ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی ڈاکٹر اور سٹاف کو گہری نیند سوتے پایا شہری نے حکام بالا سے فرائض سے غافل ڈاکٹر اور عملہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے