ٹائ ٹینک بحری جہاز کے زیر سمندر ملبے کو دیکھنے جانے والی ایک چھوٹی آبدوز لاپتہ ہو گئی آبدوز میں 5 افراد سوار ہیں پاکستانی نژاد ارب پتی شہزادہ داؤد اور بیٹا سلیمان بھی شامل ہیں، ابھی 2 دن کی آکسیجن موجود ہے

ٹائ ٹینک بحری جہاز کے زیر سمندر ملبے کو دیکھنے جانے والی ایک چھوٹی آبدوز لاپتہ ہو گئ ہے۔ یہ کل کا واقعہ ہے اور اس وقت ایک بڑے بین الاقوامی ریسکیو آپریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ ٹائ ٹینک کا ملبہ ساحل سے بہت دور اور چار کلومیٹر سے زائد گہرائ میں پڑا ہوا ہے اس لئیے لاپتہ ہونے والی سیاحوں کی آبدوز ڈھونڈنا لگ بھگ ناممکن لگ رہا ہے۔ آبدوز میں پانچ افراد سوار ہیں جن برطانوی ارب پتی بزنس مین ہمیش کے ہمراہ پاکستانی نژاد ارب پتی شہزادہ داؤد اور ان کا بیٹا سلیمان بھی شامل ہیں، ان دونوں کا تعلق اینگرو گروپ آف کمپیز ہے۔ آبدوز میں ابھی دو دن کی آکسیجن موجود ہے لیکن رابطہ ڈیڑھ گھنٹے بعد ہی منقطع ہو گیا تھا

(عرفان چوہان)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں