چوہدری شجاعت حسین کی جیل میں پرویز الہٰی سے ملاقات
سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کی ملاقات کیمپ جیل میں ہوئی جس میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادہ بھی موجود تھے۔
چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بیٹوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی سے ملاقات میں ان کا حال احوال دریافت کیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملاقات کے دوران سیاسی حالات کے بارے بھی گفتگو کی گئی، پرویز الہٰی کا جلد مسلم لیگ (ق) میں واپسی کا امکان ہے۔