ایف آئی اے میں اہم اجلاس کشتی حادثے کے حوالے سے رپورٹ پیش 20 سے زائد انسانی سمگلروں کے خلاف 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج

ڈائریکٹر جنرل محسن حسن بٹ کی سربراہی میں ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں اہم اجلاس

اجلاس میں افسوسناک کشتی حادثے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی

یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج کئے گئے۔

20 سے زائد انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

کشتی حادثے میں گجرات، گجرانوالہ اور لاہور سے 5 انسانی سمگلر گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

انسانی سمگلنگ جیسے گھناونے جرم میں ملوث عناصر کسی قسم کی معافی کے مستحق نہیں۔ محسن بٹ

انسانی سمگلرز اور انکے سھولتکار بین الاقوامی مجرم ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر انسانی سمگلرز کی جانب سے غیر قانونی طریقوں سے بارڈر پار کرنے والے مواد پر بھی سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

*ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا*

انٹرایجنسی ٹاسک فورس میں شامل اداروں کے ساتھ مل کر موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

کشتی حادثے میں جانبحق اور زخمی ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے رابطے تیز کئے جائیں۔ ڈی جی ایف آئی اے

ایف آئی اے لنک آفس یونان سے معلومات کی فراہمی کا عمل تیز کیا جائے. ڈی جی ایف آئی اے

حادثے میں ملوث انسانی سمگلرز کے خلاف درج انکوائریز اور کیسز کی تحقیقات کو جلد مکمل کیا جائے

ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے لاہور، گجرات، گجرانوالہ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹیمیں تشکیل دی گئی۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہر قسم کے وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

انسانی سمگلرز کے سہولتکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔

کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرانوالہ کی بڑی کارروائی

کشتی حادثہ میں ملوث انسانی ایجنٹ گرفتار

ایجنٹ عظمت علی نے متاثرہ شہری کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے۔

ایجنٹ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

ایجنٹ نے یورپ بھجوانے کے لئے 17 لاکھ روپے سے وصول کئے۔

احسن شیراز نامی متاثرہ کشتی حادثے میں جانبحق ہوا۔

ایجنٹ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دیگر مزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات کی بڑی کارروائی

کشتی حادثہ میں ملوث اہم سرغنہ گرفتار

ایجنٹ وقاص احمد نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہری کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے۔

گرفتار انسانی سمگلر کا تعلق وزیرآباد سے ہے۔

ایجنٹ نے یونان بھجوانے کے لئے 23 لاکھ روپے وصول کئے۔

ایجنٹ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایجنٹ کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے لنک آفس یونان کی جانب سے تفصیلات شئیر کی گئی۔

دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے کراچی ائرپورٹ سے آف لوڈ ہونے والے ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔

ملزم ساجد محمود نے یونان کشتی حادثے کے متاثرہ کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے بٹورے

اس سے پہلے ملزم کے خلاف لیبیا کشتی حادثے کے حوالے سے بھی مقدمہ درج تھا۔

ملزم کو گزشتہ روز کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا

ملزم گزشتہ کئی ماہ سے روپوش تھا۔

ملزم نے گزشتہ روز کراچی ائرپورٹ سے آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کی۔

ملزم کا نام امیگریشن بلیک لسٹ میں شامل تھا۔

ملزم کا تعلق منڈی بھاوالدین سے ہے۔

ملزم نے یونان کشتی حادثے کے متاثرہ کو یورپ بھجوانے کے لئے 25 لاکھ روپے وصول کئے۔

ملزم کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست متاثرہ کے بھائی کی جانب سے دی گئی۔

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے گجرات پولیس کو مطلوب ملزم کویت سے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کو کویت سے گرفتار کر کے لاہور ائیرپورٹ منتقل کر دیا۔

ملزم یاسر عمران کے خلاف قتل، اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج تھا.

متعلقہ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

بعدازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو گجرات پولیس کے حوالے کر دیا۔

ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول کویت کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں