Embed HTML not available.

یونان میں پاکستانی سفیر نے سفارت خانے کی روئیتی تساہلی کا مظاہرہ کردیا

کیونان میں پاکستانی سفیر نے سفارت خانے کی روئیتی تساہلی کا مظاہرہ کردیا

شتی حادثہ یونان میں79 جاں بحق اور تقریباً 104 افراد کو ریسکیو کئے جانے کے بعد آج سفارت خانہ پاکستان ایتھنز میں ایک پریس کانفرنس ہوئی جس میں سفیرِ پاکستان جناب محمد عامر آفتاب قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:

کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 79 افراد کی لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔ جب تک پاکستان سے لواحقین کا ڈی این اے ٹیسٹ ان لاشوں سے میچ نہیں کر جاتا تب تک ہم جاں بحق ہونے والوں میں یہ نہیں بتا سکتے کہ اس میں پاکستانیوں کی تعداد کتنی ہے۔
اب تک سفارت خانہ پاکستان ایتھنز کو تقریباً 250 افراد کے لواحقین نے رابطہ کیا ہے اور ان سب سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ سفارتخانہ پاکستان ایتھنز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز پر دیئے گئے ای میل پر روانہ کریں۔
جن کے رشتہ دار یونان میں موجود ہیں یا وہ یورپ کے دوسرے کسی ملک سے یونان آئے ہوئے ہیں وہ مقامی حکام کو اپنا ڈی این اے رپورٹ دے سکتے ہیں۔
چونکہ پاکستان میں متاثرہ خاندان کو ڈی این اے ٹیسٹ کرانے میں پرییشانی ہو رہی لہٰذا اسے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے وزارتِ داخلہ پاکستان میں خصوصی ڈی این اے کور سیل قائم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور متاثرین کیلئے ان کے شہروں میں ڈی این اے کیمپ قائم کئے جائیں گے جن میں اکثریت کا تعلق پنجاب اور آزاد کشمیر سے ہے۔
سفیرِ پاکستان یونان نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی لاشیں شناخت کے بعد سفارتخانہ پاکستان کے اخراجات پر واپس پاکستان بھیجی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں