اسلام آباد اور راولپنڈی مین ڈینگی وبائی شکل اختیار کرگیا

اسلام آباد اور راولپنڈی مین ڈینگی وبائی شکل اختیار کرگیا ، جڑواں شہروں میں دو سو سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ، مجموعی تعداد 38 سو سے زائد ہوگئی ،
ڈینگی مچھربپھر گیا
یومیہ کیسز رپورٹ ہونے لگے
اسلام آباد اور راولپنڈی میں وباشدت اختیارکرگئی

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 کیسزرپورٹ ہوئے دو ہفتوں میں ڈینگی متاثرین کی تعداد 16سوسے تجاوزکرگئی ، متاثرہ مریضوں میں 67 فیصد مرد اور 33 فیصد خواتین شامل ہیں ڈینگی متاثرین کیلئے پمزمیں 104، پولی کلینک 50 اورکیپیٹل اسپتال میں 30 بیڈز مختص کے گئے ہیں
راولپنڈی میں بھی ڈینگی کنٹرول سے باہرہوگیا۔۔۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 134مریض متاثر ہوئے ، مجموعی تعداد 2277 تک پہنچ گئی ، مختلف اسپتالوں میں 268 ڈینگی متاثرین زیرعلاج ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں