کنوینیر گلوبل ٹورازم ہاسپٹلٹی انویسٹمنٹ فورم اور مینجیگ ڑاریکٹرلیجنڈ ھوٹل عظیم قریشی نے ملایشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انور ابراہیم کے پہلے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ملکوں میں گہرے برادرانہ دوستانہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی اور دو طرفہ باہمی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ملک کو اقتصادی ترقی سے ہمکنار کرنے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں اور ان کی قیادت میں انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اور قومی ترقی کے لاتعداد منصوبوں پر کام جاری ہے عظیم قریشی نے کہا کہ وزیراعظم ملائشیا ڈاکٹر انور ابراہیم کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے مابین معاشی روابط بڑھیں گے اور اقتصادی ترقی کے منصوبوں کی صورت میں دونوں ملکوں کے عوام اور تجارتی اداروں کے لیے کاروباری ترقی کے نئے امکانات روشن ہوں گے