‎ہزارہ موٹروے پر قتل اور اغواءمیں ملوث ملزمان گرفتار اور قتل اور بدمعاشی کے بعد اغوا کی جانے والی خاتون بازیاب

مانسہرہ(-) تھانہ صدر کی حدود ڈاگ سنٹر کے قریب ہزارہ موٹروے پر قتل اور اغواءمیں ملوث ملزمان کو 6 گھنٹوں کے اندرگرفتار اور مغوی کو بازیاب کروا لیا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح 02:00 بجے کے قریب ڈاگ سنٹر
ہزارہ موٹروے پر طارق محمود ولد میاں دادسکنہ ٹھاکرہ کے قتل ہونے اور مسمات(ر) کے اغواء کی اطلاع ملی جس پر DPO مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے لیئے ایس ایچ او اور تھانہ صدر سٹاف کو سختی سے ہدایات جاری کیں، ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیس نے صرف 6 گھنٹوں کے اندر دوہرے قتل میں ملوث نامزد مرکزی ملزمان شعیب اور آصف کو گرفتار اور اغواءشدہ مسمات (ر) کو بازیاب کروا لیا۔

ملزم شعیب مقتول طارق کا قریبی دوست ہے جوکہ طارق محمود کو بمع فیملی ہزارہ موٹر وے نزد ڈاگ سنٹرملا اور مقتول طارق محمود کے بیٹی مسمات (ر) کو اپنے ساتھ لے جانے کا اسرار کیا جس پر دونوں فریقین کے درمیان توں تکرار ہوئی اور ملزم شعیب نے مقتول محمود کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جسکہ نتیجے میں طارق محمود ولد میاں دادسکنہ ٹھاکرہ موقع پر ہی جانبحک اور دیگر فیملی ممبران زخمی ہوگئے، اسکے بعد ملزم شعیب مسمات (ر) اور زین ولد طارق محمود کو اپنے ساتھ زبردستی اغواء کر کے لے گیا ، پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزمان کا تعاقب شروع کیا اور 6 گھنٹوں کے اندر زین ولد طارق محمود کی لاش برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ واقع میں ملوث مرکزی ملزمان شعیب اور ساتھی آصف کو گرفتار کرلیا اور اغواءشدہ مسمات (ر) کو بازیاب کروا لیا ، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں