اٹک وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی چھٹی سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں اٹک وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی حلف برداری کی تقریب مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی، وزیر صنعت وحرفت حکومت آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد صدیق نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا،
اٹک وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی چھٹی سالانہ جنرل میٹنگ سے وزیر صنعت وحرفت حکومت آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد صدیق نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹک وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بانی حنا منصب خان کا 8ممالک پر مشتمل سارک تنظیم کی چیئر پرسن سارک وومین انٹرپرینیور کونسل منتخب ہونا اٹک بلکہ پاکستان کیلئے اعزاز ہے ،بیرون ملک کاروبار اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کیلئے جانے والی خواتین کیلئے اٹک وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبر شپ ترقی کا پہلا زینہ ہے،اٹک وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اٹک کی خواتین کیلئے دنیا بھر کے تمام ممالک تک رسائی اور ان کی منڈیوں تک پہنچنے کا مو¿ثر ذریعہ ہے،پاکستانی خواتین خصوصاََ اٹک کی ہزاروں سال قدیم ہاتھ کی بنی ہوئی اشیاءکی صنعت کو جدید تجارتی مروجہ طریقہ کار جن میں ان اشیاءکی خوبصورت پیکنگ شامل ہے ، یہ ادارہ اٹک کی خواتین کی ہر سطح پر رہنمائی کرے گا،کاروباری خواتین اور کاروباری طبقہ ملک کے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،مقررین نے کہا کہ اٹک میں کاشت ہونے والی پاکستان کی سب سے بہترین ذائقہ دار مونگ پھلی جس کا حکومتی سطح کا ریسرچ سنٹر بھی اٹک میں موجود ہے تک عام آدمی کی رسائی اور اس فصل کا تیل اور اسے محفوظ کرنے کے دیگر ذرائع فراہم کر کے اٹک میں صنعتی اور معاشی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے، تقریب سے سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی، چیئر پرسن سارک وومین انٹرپرینیور کونسل،بانی صدراٹک وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حنا منصب خان،سابق صدر ایوان صنعت و تجارت اٹک طارق محمود اور دیگر نے خطاب کیا ہے،نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، تقریب کے آخر میں موجودہ اور سابق عہدیداران میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔۔بیرون ملک کاروبار اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کیلئے جانے والی خواتین کیلئے اٹک وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبر شپ ترقی کا پہلا زینہ ہے،اٹک وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اٹک کی خواتین کیلئے دنیا بھر کے تمام ممالک تک رسائی اور ان کی منڈیوں تک پہنچنے کا مؤثر ذریعہ ہے،پاکستانی خواتین خصوصاََ اٹک کی ہزاروں سال قدیم ہاتھ کی بنی ہوئی اشیاء کی صنعت کو جدید تجارتی مروجہ طریقہ کار جن میں ان اشیاء کی خوبصورت پیکنگ شامل ہے میں یہ ادارہ اٹک کی خواتین کی ہر سطح پر رہنمائی کرے گا،کاروباری خواتین اور کاروباری طبقہ ملک کے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،حنا منصب خان کا 8ممالک پر مشتمل سارک تنظیم کی چیئر پرسن سارک وومین انٹرپرینیور کونسل منتخب ہونا اٹک بلکہ پاکستان کیلئے اعزاز ہے، ان خیالات کا اظہار اٹک وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی چھٹی سالانہ جنرل میٹنگ سے وزیر صنعت وحرفت حکومت آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد صدیق،سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی، چیئر پرسن سارک وومین انٹرپرینیور کونسل،بانی صدراٹک وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حنا منصب خان،سابق صدر ایوان صنعت و تجارت اٹک طارق محمود اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے،آئندہ 2سالوں کیلئے اتفاق رائے سے منتخب ہونے والے عہدیداران، صدر اٹک وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ارم خان،سنیئر نائب صدر رومانہ جبین،نائب صدر ارم ممتاز،چیف ایگز یکٹیو رضوانہ ندیم،ممبران مجلس عاملہ حنا منصب خان،نجیہ بی بی،غزالہ طارق،ڈاکٹر صائمہ کرن،نبیلہ شاہین،عروبہ قریشی،حمیرا جبین،قراۃ العین،شبانہ ریحان،سید ہ قراۃ العین،الماس مظفر،ارم مظفر،کرن آفتاب،غزالہ طاہر،یاسمین ستار،عاصمہ لاریب،نائمہ نسیم سے وزیر صنعت وحرفت حکومت آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد صدیق نے حلف لیا ہے،موجودہ اور سابق عہدیداران میں وزیر صنعت وحرفت حکومت آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد صدیق اورسابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی نے شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں،تقریب میں پرنسپل فورسز سکولز اینڈ کالجز میجر محمد اصغر،سنیئر نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب ندیم انجم عباسی،ضلعی صدر صرافہ ایسوسی ایشن محمد افتخار احمد، سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب،نائب صدر مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب،صدر مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ سٹی وضلع اٹک راشد الرحمان خان،راولپنڈی،اسلام آباد کے سنیئر صحافی سردار سلطان سکندر خان،صدر فتح جنگ پریس کلب رجسٹرڈ حاجی عدیل افضل خان،معروف خاتون سماجی رہنماء مسز جعفری، مسز ڈاکٹر جی اے خان،شہید ڈی ایس پی شوکت شاہ گیلانی کی اہلیہ سنہرا شاہ، موبائلز فونز کے معرو ف تاجر شیخ ریحان محمود،،گزشتہ تنظیم کی صدر صباء ولیم،سینئر نائب صدر صائمہ جبین،نائب صدر شمائلہ سرفراز،ممبران مجلس عاملہ عروج منصب،صائمہ اشتیاق،سمیرا نصیر،رضوانہ راجہ،فرحت پرویز،شازیہ جاوید،مومنتہ الخالق،طاہرہ یاسمین،ارم نوشین خان،مہوش مدثر،نعیمہ ناز،شکیلہ پروین،ملکہ شاہین،رضوانہ ندیم کے علاوہ تجارت کے شعبہ سے وابستہ سینکڑوں خواتین اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، مقررین نے کہا کہ اٹک میں کاشت ہونے والی پاکستان کی سب سے بہترین ذائقہ دار مونگ پھلی جس کا حکومتی سطح کا ریسرچ سنٹر بھی اٹک میں موجود ہے تک عام آدمی کی رسائی اور اس فصل کا تیل اور اسے محفوظ کرنے کے دیگر ذرائع فراہم کر کے اٹک میں صنعتی اور معاشی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے، وزیر صنعت وحرفت حکومت آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد صدیق نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایوان صنعت و تجارت کی خواتین اور مردوں کے چیمبروں کی وہ خودنگرانی کرتے ہیں اور آزاد کشمیر میں انہوں نے اس سلسلے میں تاجر دوست پالیسی کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے متعدد اقدامات کیے ہیں،سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی نے کہا ہے کہ اٹک میں خواتین کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ان کے والد سابق رکن قومی اسمبلی و سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے گراں قدر خدمات سر انجام دیں،انکی ایک ہمشیرہ محترمہ ایمان طاہر2002ء میں اٹک سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں،2015ء میں چیئرپرسن ضلع کونسل منتخب ہوئیں،انکی دوسری ہمشیرہ محترمہ انبساط طاہر صادق نے اٹک سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا،میجر طاہر صادق نے اٹک کی 120سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے دور نظامت میں اٹک میں خواتین کو خود مختار بنانے کیلئے انہیں الگ دفتر الاٹ کیا جہاں خواتین کے مسائل خواتین ہی حل کرتی تھیں،خواتین کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ضلع بھر میں 500سے زائد سکولوں کو اپ گریڈ کرایا جس سے ملازمتو ں کے ہزاروں مزید مواقع پیدا ہوئے اور انکے دور نظامت میں پنجاب پولیس سمیت دیگر سرکاری اداروں میں 30ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کیں،یہ بھی اٹک کی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے،کامسیٹس یونیورسٹی،ایجوکیشن یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیاہے،جہاں اب تک اٹک کی ہزاروں بچیاں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر اپنے گھر کی کفیل اور معاشی طور پر مضبوط پوزیشن میں ہیں،انہوں نے کہا کہ اٹک کی خواتین کی ترقی کیلئے جو بھی وسائل دستیاب ہونگے وہ فراہم کیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ خواتین بہت با صلاحیت ہیں تا ہم ان کے پاس مالی خود کفالت اور رہنمائی نہ ہونے کے سبب وہ ترقی کی راہ میں پیچھے ہیں،مالی اور فنی معاونت کی فراہمی کیلئے بھی وہ ہمہ وقت تیار ہیں کیونکہ خواتین ترقی یافتہ ہونگی تو معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہو گا،انہوں نے کہا کہ اٹک کے ایک سیاستدان کے پاس ان کے حلقہ انتخاب گئے اور کہا کہ ان کے گاؤں میں بجلی کی سہولت نہیں ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں یہ سہولت اگلے جہان میں ملے گی،یہ15سے20سا ل پہلے کی بات ہے اور وہ شخصیت اس وقت اس دنیا میں نہیں ہے، 1904ء میں ضلع بننے والے اٹک کو ان120سالوں میں یہاں سے منتخب ہونے والوں نے تعلیم،صحت،روزگار،ذرائع آمدورفت،بجلی،پینے کے صاف پانی،سوئی گیس اور دیگر بنیادی ضرورتوں سے محروم رکھنے میں بھر پور کردار ادا کیا ہے،صرف میجر طاہر صادق کے دور نظامت میں اٹک میں ملازمتوں اور ترقی کے جو مواقع قائم کیے گئے وہ طویل عرصہ سے سیاست کے میدان میں چھائے ہوئے مخصوص خاندانوں نے نہیں کیے ہیں۔