تربیلا ڈیم نے اپنی تاریخ کا اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ تکمیل کے 50 سال مکمل تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے نیشنل گرڈ کو590ارب 36کروڑ یونٹ سستی بجلی فراہم کی جا چکی ہے

تربیلا ڈیم نے اپنی تاریخ کا اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

تربیلا ڈیم کی تکمیل کے 50 سال مکمل ہو گئے۔

1974 کی تیسری سہ ماہی میں تربیلا ڈیم کے تمام سول ورکس مکمل ہوئے۔

سول ورکس مکمل ہونے پر تربیلا ڈیم کے آبی ذخیرے میں 50 برس قبل پانی کی بھرائی شروع کی گئی۔

تربیلا ڈیم گزشتہ نصف صدی کے دوران قومی افتخار کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔

تربیلا ڈیم گزشتہ پانچ عشروں میں پاکستان کی معاشی اور معاشرتی ترقی کا اہم ترین جزو ہے۔

تربیلا ڈیم زرعی مقاصد کے لئے پانی کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے، سیلاب کو کنٹرول کرتا ہے۔

تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے نیشنل گرڈ کو سستی ترین پن بجلی مہیا کی جاتی ہے۔

تربیلا ڈیم اپنی تکمیل کے بعد زراعت کے لئے 406 ملین ایکڑ فٹ پانی مہیا کر چکا ہے۔

تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے نیشنل گرڈ کو مجموعی طور پر 590ارب 36کروڑ یونٹ سستی بجلی فراہم کی جا چکی ہے۔

پاکستان میں ایک ملین ایکڑ فٹ پانی سے ایک ارب امریکی ڈالر کے مساوی اقتصادی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

تربیلا ڈیم گزشتہ 50 برس میں قومی اقتصادیات کو 406 ارب امریکی ڈالر کے مساوی فوائد پہنچا چکا ہے۔

تربیلا ڈیم اپنی تکمیل کے وقت دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ڈیم تھا۔

تربیلا ڈیم کی لمبائی 2.743 کلومیٹر ہے، ڈیم 143 میٹر بلند ہے۔

تربیلا کے دو سپل وے ہیں، جن سے بیک وقت 15 لاکھ کیوسک پانی خارج کیا جا سکتا ہے۔

تربیلا جھیل کا مجموعی رقبہ 259 مربع کلومیٹر ہے۔

تربیلا سے بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 4888 میگاواٹ ہے۔

پانچویں توسیعی منصوبہ کی تکمیل پر تربیلا کی پیداواری صلاحیت 6ہزار 418میگاواٹ ہو جائے گی۔

تربیلا ڈیم کی تعمیر پر 2ارب 63کروڑ امریکی ڈالر لاگت آئی۔

اس لاگت میں تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن کے 14 پیداواری یونٹوں کی تنصیب بھی شامل ہے۔

تربیلا چوتھے توسیعی منصوبہ کی لاگت ایک ارب 7کروڑ0 5لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

تربیلا کے زیرتعمیر پانچویں توسیعی منصوبہ کی لاگت کا تخمینہ 80کروڑ 70لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں