ضلع اٹک کی دور افتادہ پسماندہ تحصیل جنڈمیں کوہاٹ روڈ پر واقع خوشحال گڑھ پل کے قریب تیز رفتار کار کھائی میں گر گئی ہے،جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کی دور افتادہ پسماندہ تحصیل جنڈ میں کوہاٹ روڈ پر واقع خوشحال گڑھ پل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر روڈ سے نیچے کھائی میں جا گری ہے، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 1 شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 تحصیل جنڈ کی 2 ایمبولینسز فوری جائے حادثہ پر پہنچیں، جنہوں نے لاش اور5 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں 35 سالہ محمد بلال، 34 سالہ حمزہ، 28 سالہ طلحہ، 44 سالہ شوکت اقبال اور 35 سالہ محمد عثمان شامل ہیں جبکہ 40 سالہ محمد مدثر ولد محمد حیات موقع پر ہی جاں بحق ہو ا ہے،تمام افراد کا تعلق ضلع سرگودھا سے ہے۔