چنیوٹ : تھانہ رجوعہ کے نواحی علاقے ولہ رائے میں شوہر نے اپنے بہنوئی کی مدد سے بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا ورثاء کا واقعہ کے خلاف احتجاج
چنیوٹ تھانہ رجوعہ کے نواحی علاقے ولہ رائے میں شوہر نے اپنے بہنوئی کی مدد سے اپنی بیوی کو قتل کردیا پروین گھر میں موجود تھی شوہر ریاض نے اپنے بہنوئی کے ساتھ مل کر گلا گھونٹ کر اپنی بیوی کو قتل کردیا ریاض، اور اس کا بہنوئی پروین کو قتل کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا لواحقین نے واقعہ کے خلاف لاش ختم نبوت چوک میں رکھ کر احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا جس پر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا دوسری جانب واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا