حضرو: دعا چوک کے قریب ٹرک اڈہ پر فائرنگ سے ڈیکوریشن سنٹر کا مالک یاسر نامی نوجوان جاں بحق ، حملہ آور فرار
تھانہ حضرو کے گنجان آباد تجارتی مرکز دعا چوک درجنوں افراد کی موجودگی میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے مالک ڈیکوریشن سنٹر نوجوان یاسرکو موت کے گھاٹ اتار دیا ،ریسکیو 1122 نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو منتقل کر دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے جن کی روشنی میں تفتیش کا آغاز کردیاہے ،پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل کی وجہ بظاہر جایئداد کا تنازعہ نظر آتی ہے، پولیس نے مقدمہ قتل درج کرلیا ہے ۔