پاکستان ٹیلی وژن میں پاگل پن کا کاروبار عروج پر ہے۔ کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ کسی ادارے کا ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن، جو تمام منصوبوں کی فائنل اپروول اتھارٹی ہوتا ہے، وہ ہی اس ادارے کا جنرل منیجر بھی ہو؟ لیکن نئی سیکرٹری اطلاعات کو شاید ملکر دھوکہ دینے کا سلسلہ عروج پر ہے کیونکہ اس وقت ایک عجیب تماشا پی ٹی وی میں چل رہا ہے۔ ایک ہی شخص کے پاس پی ٹی کے دو اہم ترین ڈائیریکٹرز کا مستقل چارج، اور جنرل منیجر کی اہم ترین سیٹیں ہیں۔ پی ٹی وی کا ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن فرحت عباس جنجوعہ اس وقت پاکستان کا واحد شخص ہے جو اتنے بڑے اور انتہائی اہم ادارے میں ڈائیریکٹر ایڈمن اینڈ پرسانل بھی ہے، ڈائیریکٹر پی ٹی ٹریننگ اکیڈمی بھی ہے، جنرل منیجر پی ٹی وی نیوز اور پی ٹی ورلڈ بھی ہے۔ یہ ہماری خبر نہیں ہے بلکہ پی ٹی وی کا اپنا جاری کیا ہوا سرکاری خط ہے۔
مسخروں کی سربراہی میں پاکستان کا واحد سرکاری ٹی وی تباہ ہو رہا ہے اور ذمہ دار حلقے کسی ضروری کام سے نیند میں ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس ادارے میں دو سینئیر موسٹ آفیسرز کی تین دن میں تین بار مختلف جگہوں پر پوسٹنگز کی گئیں۔ جمعے کو ایک افسر اسد نقوی کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں ڈائیریکٹر انٹرنیشنل ریلیشن لگایا گیا، سوموار کو اسی افسر کو جی ایم پی ٹی وی نیوز اسلام آباد لگایا گیا، منگل کو اسی شخص کو جی ایم پی ٹی پشاور لگا دیا گیا۔ اسی دوران ایک اور سینئیر موسٹ افسر اورنگزیب آفریدی کو جمعے کے روز ڈائیریکٹر پروگرامز سے ہٹا کر جی ایم پی ٹی پشاور لگایا گیا اور منگل کو اسی افسر کو جی ایم سے ہٹا کر پروڈیوسر لگا دیا گیا۔