این ڈی ایم اے کی۔جانب سے الرٹ۔جاری ۔ بہاولپور، لودھراں اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے

این ڈی ایم اے کی۔جانب سے الرٹ۔جاری ۔ بہاولپور، لودھراں اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے

اگلے 24 گھنٹوں میں جنوبی پنجاب بالخصوص بہاولپور، لودھراں اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جس کے باعث ان اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔کا عوام کے نام پیغام ہے کہ عوام کو موسم کی اپ ڈیٹس اور الرٹس سے باخبر رہیں۔ این ڈی ایم اے نے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپلی کیشن لانچ کی ہے، جو کہ گوگل پلے اسٹور اور آئی او ایس ایپ اسٹور پر دستیاب ہے، تاکہ عوام کو بروقت الرٹس، ایڈوائزریز اور گائیڈ لائنز فراہم کی جاسکیں۔ خطرے سے دو چار علاقوں کے رہائشی پیشگی اقدامات یقینی بنائیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کریں۔اس حوالہ سے این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور عوام کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں