جو لوگ پاکستان کے میڈیا کی تاریخ جانتے ہیں ان کو یاد ہو گا کہ دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلے پاکستان ٹیلی وژن کی سکرین پر اس وقت بھی براہ راست دکھائے جاتے تھے جب پی ٹی وی سپورٹس کا کوئی وجود بھی نہیں تھا۔ پاکستان ٹیلی وژن نے صرف ڈراموں ہی نہیں بلکہ سب سے ذیادہ کھیلوں کی کوریج سے عوام کے دلوں میں گھر بنایا تھا۔ اولمپکس میں پاکستان کی تمام فتوحات پی ٹی پر براہ راست دکھائی جاتی تھیں۔ لیکن آج ملک کا سب سے بڑا کھیلوں کا چینل پی ٹی وی سپورٹس ہے اور اس پر ریکارڈڈ پروگرام جبکہ نجی ٹی وی اے سپورٹس پر اولمپکس لائیو ہے۔ یہ پی ٹی وی اور حکومت کی میڈیا پالیسی کی موت ہے۔ اور موت کی وجہ پی ٹی وی میں کرپشن کا ناسور ہے۔ پی ٹی وی سپورٹس میں ایک ایسے شخص کو ڈائیریکٹر لگایا گیا ہے جو بھرتی ہی آئی ٹی آپریٹر ہوا تھا۔ ڈائیریکٹر پی ٹی وی سپورٹس اسامہ اظہر لودہی کو پی ٹی وی بورڈ نے پہلے ایکس کیڈر گروپ 9 یعنی گریڈ 20 دیا اور پھر سات دن کے اندر ہی ڈیموٹ کر دیا۔ اس کے چھ مہینے کے اندر ہی اسامہ اظہر کا کیس دوبارہ بورڈ میں پیش ہوا اور کرپشن کنگ ڈائیریکٹر ایڈمن فرحت جنجوعہ نے اس کیس کی فائل بورڈ سے اپروو کروائی۔ فرحت جنجوعہ جو خود پی ٹی وی میں چپڑاسی بھرتی ہوا تھا، جعلی ڈگری جمع کروا کے سفارش اور رشوت کے زریعے اپنے سے سینئیر اور باقاعدہ ایڈمن افسر بھرتی ہوئے گیارہ لوگوں کا حق مار کر ایکس کیڈر میں گروپ 9 یعنی گریڈ 20 میں کنفرم ہوا اور پھر اوپر والوں کی جیبیں بھرنے کیلیے ڈائیریکٹر کنفرم کر دیا گیا۔ اپنی کنفرمیشن کے بعد سب سے پہلے اس شخص نے اسامہ اظہر کا غیر قانونی کیس بنایا اور اس کو ڈائیریکٹر سپورٹس کنفرم کروایا۔ اس کے باوجود کے پاکستان ٹیلی وژن میں پہلے سے ہی ایک مستقل ڈائیریکٹر سپورٹس ڈاکٹر نعمان نیاز موجود تھا، اسامہ اظہر کو اولمپکس جیسے عالمی مقابلوں سے قبل ڈائیریکٹر لگوانا پی ٹی وی کو فیل کرنے کیلیے ہی تھا۔
جب پی ٹی وی میں اہلیت کا قانون ہی ختم کر دیا گیا تو اس کی سکرین بھی پاکستان کے عوام کے دل سے مٹ چکی ہے۔اب وزیر اعظم ہاؤس سے لیکر عوامی مقامات تک پی ٹی کی سکرین تھی ہی نہیں جس پر ارشد ندیم کو دیکھا جا سکتا۔ پی ٹی وی میں نا اہل لوگوں کو کرپشن کی بنیاد پر بڑے عہدوں پر بٹھانے کا نتیجہ یہ ہے کہ آج پی ٹی وی نیوز، پی ٹی وی ڈرامہ، پی ٹی وی سپورٹس، پی ٹی وی نیشنل میں سے کوئی بھی چینل ملک کے کسی بھی حصے میں نہیں دیکھا جاتا۔ آج پی ٹی وی کے پاس تنخواہوں کے ہیسے نہیں ہیں لیکن گزشتہ دس ماہ میں پانچ سو (500) نئی بھرتیاں اور 65 پہلے سے موجود جونئیر سٹاف کو ری ڈیزیگنیٹ کیا گیا ہے۔ آج ہی ٹی و ی کا ڈائیریکٹر ایڈمن فرحت جنجوعہ ایک ایسا شخص ہے جو کچھ سال پہلے تک چپڑاسی تھا، آج ڈائیریکٹر نیوز عارف محمود وہ ہے جس کی تمام نوکری میں ایک بھی خبر اس نے نہ بنائی اور کوئی رپورٹ اس کے کریڈٹ پر ہے۔ آج پی ٹی وی سپورٹس کا ڈائیریکٹر اسامہ اظہر ایک ایسا شخص ہے جس کے آنے کے بعد پی ٹی وی سپورٹس بند ہی ہو گیا اور اولمپکس تک نہ دکھا سکا۔