بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک پر مشتمل تجارت پیشہ افراد کی سب سے بڑی تجارتی تنظیم سارک چمبر وومن آف کامرس اینڈ انڈسڑی کی اٹک جیسے پسماندہ علاقہ سے تعلق رکھنے والی حنا منصب خان کا چئیرپرسن سارک چمبر وومن آف کامرس اینڈ انڈسڑی منتخب ہونا اٹک بلکہ پاکستان کے لئے اعزاز ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ڈی پی او آفس اٹک میں اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے وفد کے ساتھ ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ،دفد میں سابق صدر اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی ارم خان ممبران مجلس عاملہ رضوانہ ندیم ، مہوش مدثر ،لبنی منصب خان، سیکرٹری جنرل محمد ارسلان اورمعروف تاجر شیخ ریحان محمودشامل تھے ،ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ تجارت سے منسلک خواتین 24 گھنٹے اٹک پولیس کی خد مات سے استفادہ حاصل کرسکتی ہیں ،بزنس کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرنا اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔