سیکیورٹی فورسز کا عبدالرحیم گروپ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ۔
درہ آدم خیل کے علاقہ مکان زرغن خیل میں سیکیورٹی فورسز کو عبدالرحیم گروپ کے اہم دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔
بوقت 0200 تا 0245 بجے سیکیورٹی فورسز نے مزکورہ علاقے کا محاصرہ کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے جیسے ہی شدت پسندوں کی کمین گاہ کا گھیراؤ کیا تو ان پر بھاری ہتھیاروں اور گرنیڈز سے حملہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے عبدالرحیم گروپ کے ذیل دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ظفر عرف ظفری ولد غلام صادق سکنہ زرغن خیل درہ آدم خیل۔
حسن ولد عمران سکنہ زرغن خیل درہ آدم خیل۔
اسم نامعلوم (سکنہ افغانستان) ۔
لاشوں کو ایمرجنسی سینٹر کوہاٹ ٹنل منتقل کیا گیا ۔
واضح رہے کہ ظفری گزشتہ دو سال سے ٹی ٹی پی عبدالرحیم گروپ سے وابستہ رہا جنہوں نے درہ آدم خیل،متنی اور شیریکیرہ میں مقامی افراد پر بھتہ رقم کی عدم ادائیگی پر حملوں اور سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر فائرنگ میں ملوث تھا۔ علاقے میں ظفری کے دیگر ساتھی گزشتہ ایک ماہ سے سرگرم رہے ہیں۔