*“پی آئی اے نے کوئٹہ سے جدہ پروازوں کا آغاز کر دیا” ترجمان پی آئی اے*
ہفتہ وار دو پروازیں کوئٹہ سے براہ راست جدہ روانہ ہوں گی
ان پروازوں کی شروعات سے خاص طور پر عمرہ زائرین کو خصوصی سہولیات دستیاب ہوں گی
پہلی پرواز پی کے 767 سے 141 عازمین عمرہ جدہ کے لئے روانہ ہوئے
پی آئی اے اپنے مسافروں کو براہ راست سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے مزید اقدامات کرتی رہے گی۔ محمد شفیق جنرل مینیجر سیلز
جدہ کی پروازیں سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم افراد کو بھی وطن واپسی کے لئے براہ راست سفر کی سہولت میسر آئے گی۔
پہلی پرواز کے عازمین عمرہ کو مہمان خصوصی گورنر بلوچستان شیخ جعفرمندوخیل، جنرل مینجر سیلز پی ائی اے محمد شفیق اور ممبران صوبائی اسمبلی بلوچستان نے رخصت کیا۔
پی آئی اے انتظامیہ کی کوئٹہ سے جدہ کے لیے دو طرفہ براہ راست پروازوں سے بلوچستان کے عوام کو سہولت میسر آئے گی۔ گورنر بلوچستان
اس سہولت کی فراہمی کے لئے پی آئی اے انتظامیہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ گورنر بلوچستان
کوئٹہ ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں پی ائی اے کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
*ترجمان پی آئی اے*