وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کےمبارک ثانی کیس میں فیصلے کو قرآن و سنت کے منافی اور آئین سے متصادم قرار دیکرمسترد کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے،۔

اسلام آباد ()وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرشید نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کےمبارک ثانی کیس میں فیصلے کو قرآن و سنت کے منافی اور آئین سے متصادم قرار دیکرمسترد کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے،قادیانیوں کو اسلام کے لبادے میں اسلام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،سپریم کورٹ فل بینچ بنا کر اس فیصلے کو واپس لے بصورت دیگر ملک بھر میں شدید احتجاج کرینگے، مولانا عبدالرشید نے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس ختم نبوت کے زیر اہتمام راولپنڈی اسلام آباد کے علماء و مشائخ اور تاجر رہنماؤں اجمل بلوچ، کاشف چوہدری، شرجیل میر، مولانا قاضی مشتاق احمد ،مولانا مفتی عبدالرشید،مولانا ظہور احمد علوی، مولانا نذیر احمد فاروقی و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ مبار ثانی ضمانت کیس کا چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کےتین رکنی بینچ کا فیصلہ قادیانیت نوازی پرغیر آئینی و غیر شرعی فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں،اس نظر ثانی شدہ درخواست پر دیا گیا فیصلہ نہ صرف آئین پاکستان ، امتناع قادیانیت آرڈیننس مجریہ 1984 اور سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ بنام ظہور الدین بنام سرکار 1993 کے متفقہ فیصلے کے بھی خلاف ہے،ریویو پٹیشن میں جو شقیں زیربحث تھیں انہیں یکسر نظرانداز کیا گیا،اس فیصلے میں شناخت کی نجی اور عوامی سطح کی تفریق معاشرے میں انتشار اور بدامنی کا باعث بنے گی،چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیںمذہب اسلام کے لبادے میں قادیانیوں کے غیر قانونی اجتماعات، مثلا”نماز، نماز جمعہ، عیدین اور قربانی کے نام پر جانوروں کو ذبح کرنے پر فوری پابندی لگائے جائے اور انکی عبادت گاہوں پر قادیانیغیر مسلم کی عبادتگاہ کے بورڈ آویزاں کئے جائیں تاکہ انکی شناخت واضح ہو اور انکی دھوکہ دہی سے مسلمانوں کا ایمان محفوظ رہ سکے،انہوں نے مزید کہا کہ جان پر کھیل جائیں گے مگر ناموس رسالت عقیدہ ختم نبوت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے اور قادیانیتسے کسی قسم کی رو رعایت اور سودہ بازی نہیں کرینگے، سپریم کورٹاس فیصلے کو فوری طور پر واپس لے بصورت دیگر ملک بھر میں شدید احتجاج کرینگے اور اس سلسلے میں08 اگست کو جامعہ مسجد خلفائے راشدین جی نائن ٹو اسلام آباد میں آل پارٹیز تحفظ ختم نبوت کنونشن ہو گا ، 15 اگست کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج ہوگاجبکہ سات ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں ملکی سطح کا کنونشن ہوگا، پریس کانفرنس میں تاجر رہنماؤں اجمل بلوچ، کاشف چوہدری، عبدالغفور پراچہ، شرجیل میر اور راولپنڈی اسلام آباد کے علماء و مشائخ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں