لاہور میں فارمیسیوں میں وارداتیں کرنے والے دو ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے جبکہ ان دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

لاہور میں فارمیسیوں میں وارداتیں کرنے والے دو ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے جبکہ ان دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔۔۔۔

ستوکتلہ میں سی آئی اے پولیس نے دو موٹرسائیکل سوار پانچ افراد کو مشتبہ جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا،جس پر موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر دو کس شدید زخمی ہو گئے، جن کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے،ایک ملزم کی شناخت طلحہ اقبال کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے ہلاک ملزم کی شناخت کا عمل جارہی ہے ، ملزمان نے چند روز قبل علاقہ تھانہ ستوکتلہ میں میڈیکل فارمیسی شاپ پر دوران ڈکیتی سیکورٹی گارڈ کو فائر مار ہلاک کردیا تھا
ملزمان نے علاقہ تھانہ نواں کوٹ میں فارمیسی شاپس پر دوران ڈکیتی دو سیکورٹی گارڈز کو فائر مار کر زخمی بھی کیا تھاہلاک ملزمان سے فارمیسی شاپ پر قتل ہونے والے سیکورٹی گارڈ سے چھینی گئی رائفل بھی برآمدکیا گیا ہےملزمان سے برآمد ہونے والی دونوں موٹرسائیکلز پولیس کو ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں