ٹوبہ ٹیک سنگھ/خاوند کو قتل کروا کر وقوعہ کو خودکشی کا رنگ دینے والی خاتون آشنا سمیت گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ تھانہ سٹی کی حدود میں محلہ محمد پورہ میں احمد رضا کی خودکشی کا ڈراپ سین، خاوند کو قتل کروا کر وقوعہ کو خودکشی کا رنگ دینے والی ملزمہ اقرا آشنا سمیت گرفتار ،گزشتہ روز اقرا نامی خاتون نے آشنا سے مل کر اپنے خاوند کو سر میں فائر مار کر قتل کروا کر خودکشی کا ڈرامہ رچایا تھا سٹی پولیس کو واقعہ کی تشویش ھوئی تو ملزمان کو گرفتار کر لیا ،دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا قاتل احسان کے مقتول کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے اور دونوں آپس میں شادی کرنا چاھتے تھے اس بنا پر شوہر کو راستے سے ہٹانے کے لئے قتل کیا ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ھونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور بھی برآمد کر کر لیا