اٹک گوندل گاوں کے رہائشی کو لفٹ دے کر لوٹنے کے بعد چلتی گاڑی سے باہر پھینکنے والے دو ڈاکو وں کو موٹر وے پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ رنگو پولیس کے حوالے کردیا ایک فرار ہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو 130 پر گوندل گاوں کے رہائشی عبد الرحمن نے اطلاع دی کہ سفید رنگ کی مہران کار جس میں 3 افراد موجودتھے انہوں نے مجھے فوجی مل حسن ابدال سے بطور لفٹ گاڑی میں بٹھایا اور برھان انٹر چینج کے قریب میری نقدی رقم چھین کر مجھے چلتی گاڑی سے باہر پھینک دیا ،گاڑی کی تیز رفتاری کی وجہ سے میں نمبر نہیں پڑھ سکا میں نے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر کال کی،جس پر انسپکٹر موٹروے پولیس ملک بلال اور خاتون سب انسپکٹر یاسرا ریاض نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گلبرک ٹاؤن کے قریب گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا اور نامعلوم ملزمان نے گاڑی بھگا دی جس پر موٹروے پولیس نے تعاقب کرکے روکا اور ملزمان گاڑی کھڑی کرکے کھیتوں کی طرف بھاگ نکلے،ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ رنگو پابند سلاسل کیا اور تمام رقم برآمد کر لی ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،
