*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نئے سیف سٹی پراجیکٹس بارے خصوصی ویڈیو پیغام جاری*
پنجاب پولیس نے عشرہ محرم کے دوران 10700 سے زائد جلوس، 38 ہزار سے زائد مجالس کے سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے، آئی جی پنجاب
01 لاکھ 35 ہزار سے زائد افسران اور اہلکاروں نے ہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کئے، ڈاکٹر عثمان انور
وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کے تمام بڑے اضلاع میں جلوسوں و مجالس کو سیف سٹی کیمروں سے مانیٹر کیا گیا، آئی جی پنجاب
راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، قصور اور پاکپتن سمیت دیگر اضلاع سیف سٹی لاہور سے انٹرلنک، مستقل مانیٹر کئے جا رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور
رواں سال پنجاب کے 18 شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس مکمل کر لئے جائیں گے، آئی جی پنجاب
30 جون 2025ء تک پنجاب کا کم و بیش ہر شہر سیف سٹی بنا چکا ہو گا، ڈاکٹر عثمان انور
آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمیت جدید پولیسنگ سسٹمز سے جرائم کنٹرول، ٹریفک مینجمنٹ سمیت قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں پر فوری کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، آئی جی پنجاب
ویڈیو مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ فیس ٹریس و نمبر پلیٹ شناخت کے جدید پولیسنگ سسٹم سمیت ڈیٹا بینک کو انٹرلنک کیا گیا ہے، ڈاکٹر عثمان انور
دھواں چھوڑتی گاڑیوں ، تجاوزات، سموگ، صفائی انتظامات سمیت دیگر اہم امور میں بھی سیف سٹی نیٹ ورک بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب
عید قربان پر 1067 کیمروں کی مختلف مقامات پر مانیٹرنگ سے صفائی انتظامات کے انتظامات میں مدد ملی، ڈاکٹر عثمان انور
تمام شہروں میں سیف سٹیز کا میگا پراجیکٹ پنجاب حکومت ، پی آئی ٹی بی اور پنجاب پولیس مل کر مکمل کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب
نئے سیف سٹیز میں استعمال ہونے والا سافٹ وئیر ہمارا اپنا، اربوں روپے کی بچت ہو رہی ہے، ڈاکٹر عثمان انور