کوہاٹ علاقہ میروزئی میں زاتی چپقلش پر مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق دو زخمی
فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت عبدالباسط، عبدالرزاق ساکنان میروزئی اور صنوبر سکنہ تپی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس ۔
فائرنگ کے واقعے میں نعیم اور پیر محمد ساکنان میروزئی زخمی ہوئے
واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس ۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ محمد ریاض شہید میں تین نامزد ملزمان عثمان زیب، عمر زیب ساکنان تپی اور ہاشم خان سکنہ عاشق کالونی کے خلاف درج کرلیا گیا ہے
پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی ہے۔