سپریم کورٹ آف پاکستان میں صحافیوں کی ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتاریوں اور ہراسانی کے خلاف دائر کردہ درخواستوں کی سماعت کے موقع پر 30 اگست کو پانچ میں سے چار صحافیوں عامر میر، قیوم صدیقی، اسد طور اور عمران شفقت نے عدالت سے انصاف نہ ملنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اپنی پٹیشنز واپس لے لیں۔ تاہم سپریم کورٹ نے باقی بچنے والے ایک پٹیشنر امجد نذیر بھٹی کی درخواست پر کیس کی کاروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
