قتل کی ناقص تفتیش پر ڈی پی او اٹک کی لاہور ہائیکورٹ میں ذاتی حیثیت میں طلبی اور سرزنش ڈی پی او اٹک کی سرزنش تفتیش کے بارے میں نافص معلومات

اٹک لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں جسٹس عبدالرءوف مرزا کی عدالت میں اٹک کے مشہور مقدمہ قتل ملک اسامہ اعوان کی سماعت ہوئی فاضل جج نے گزشتہ تاریخ پیشی 23 اگست کو ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کو ناقص اور غلط تفتیش پر ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا ان کے ہمراہ پولیس افسران کی پوری فوج جس میں ڈی ایس پی لیگل ملک افتخار احمد ، ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی رانا کاشف ، سابق انچارج ایچ آئی یو غلام حسن ، سابق انچارج ایچ آئی یو ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عظمت حیات ، اے ایس آئی عادل ، دیگر پولیس افسران اور ان کے ہمراہ عملہ کی کثیر تعداد موجود تھی دوران سماعت فاضل جج نے ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسا ضلع کا ڈی پی او ہو تو نیچے پولیس کا اللہ ہی حافظ ہے فاضل جج نے ڈی پی او سے مقدمہ کی تفصیلات معلوم کیں تو ڈی پی او نے تمام غلط تفصیلات عدالت میں بیان کیں جس پر فاضل جج برہم ہوئے اور کہا کہ آپ کو پتہ ہے آپ کہاں کھڑے ہیں آپ تو سنجیدہ ہی نہیں ہیں لگتا ہے آئی جی پنجاب کو طلب کرنا پڑے گا فاضل جج نے خاتون ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی تفتیش پر بھی ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے کہ وہ صرف اپنے عہدے کا مزہ لے رہی ہیں انہیں کام وغیرہ نہیں کرنا فاضل جج نے ڈی پی او پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کی ہدایت پر نہ چلیں بلکہ میرٹ قائم کریں ، ملک اسامہ اعوان کی جانب سے سینئر قانون دان سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور ثاقب شاہ زیب اعوان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ پیش ہوئے جبکہ مدعی کی جانب سے معروف قانون دان بشیر احمد پراچہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور دیگر پیش ہوئے ۔

اٹک ( سابق چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ڈاکٹر مہتاب منیر خان سے ) آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کلینیکل لیبارٹریز شمالی پاکستان ریجن نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اٹک کے اشتراک سے ہیپاٹاءٹس کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اٹک ڈاکٹر سجاد نقوی ، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کلینیکل لیبارٹری کی کلینیکل بائیولوجسٹ ڈاکٹر نتاشہ انور ، ڈکٹر احمد فواد ، ریجنل منیجر اسلم غالب ، اسسٹنٹ منیجر بلال اظفر عباسی اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ اٹک اور گرد و نواح سے بڑی تعداد میں ڈاکٹرز نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نتاشہ انور نے ہیپاٹاءٹس بی کی ویکسینیشن اور ہیپاءٹس سی کے تشخیصی ٹیسٹ کی اہمیت پر زور دیا ہیپاٹاءٹس بی اور سی کی بالترتیب ویکسینیشن اور تشخیص ایک نہایت ضروری امر ہے اور اس پر نہ صرف ڈاکٹرز و ماہرین صحت کو بات کرنے کی ضرورت ہے بلکہ عوام کو بھی آگاہی دینے کی بہت اہمیت ہے جبکہ میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر احمد فواد فاروق نے ہیپاٹائیٹس سی کے علاج کے مختلف پہلوؤں پر مفصل بات چیت کرتے ہوئے روشنی ڈالی اختتامی خطاب کرتے ہوئے آغا خان لیبارٹریز شمالی پاکستان ریجن کے منیجر اسلم غالب اور بلال عباسی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور آغاخان یونیورسٹی کی ہیپاٹاءٹس پروگرام اور ویلفیئر پروگرام کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں