*جنڈ میں غیرت کے نام پر قتل کا وقوعہ/ملزم گرفتار*
تھانہ جنڈ کی حدود میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل۔ جنڈ کے رہائشی محمد کاشف اور آمنہ شہزادی نے 4 ماہ قبل گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی۔ خاوند اپنی بیوی کے ہمراہ اپنے گھر کے قریب سے گزر رہا تھا ۔ گھات لگا کر بیٹھے لڑکی (مقتولہ) کے بھائی نے اسلحہ آتشیں سے اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی جاں بحق۔پولیس ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ علاقہ بھر میں پولیس ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔پولیس ٹیم نے حکمت عملی سے فائرنگ کر کے دوہرے قتل کے ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت امجد شہزاد ولد عزت خان کے نام سے ہوئی۔
ً