سندھ ہائیکورٹ نے KUJ کے انتخابی نتائج کو معطل کردیا طاہر حسن خان اور لیاقت کشمیری ذاتی حیثیت میں طلب

سندھ ہائیکورٹ نے کے یو جے کے انتخابی نتائج کو معطل کردیا
طاہر حسن خان اور لیاقت کشمیری ذاتی حیثیت میں طلب
ایڈہاک و الیکشن کمیٹی، ایگزیکٹیو کونسل، ڈیلیگیٹس اور پی ایف یو جے کو بھی نوٹسز جاری
کے یو جے کی جانب سے دائر دعوے کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت
دعوی صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت علی رانا نےبیرسٹرصلاح الدین احمد اور طارق میمن کےتوسط سے دائر کیا گیا ہے
عدالتی حکم نہ ماننے پر مدعا علیہان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کیوں دائر نہیں کی، عدالت کا سوال
توہین عدالت کی درخواست کی بجائے نیا دعوی دائر کیا ہے، وکیل کا جواب
ایڈہاک کمیٹی نے نئی کابینہ کو چارج دیےدیاہے جس کی وجہ سے نیا کیس بنتا ہے، وکیل
عدالتی حکم کے باوجود کے یو جے کی نام نہاد بلا مقابلہ کابینہ کام جاری رکھے ہوئے ہے، وکیل
الیکشن کمیٹی کی جانب سے نتائج کا اعلان الیکشن ڈے سے پہلے ہی کردیا گیا، وکیل درخواست گزار
وقت سے پہلے الیکشن نتائج کے بعد نام نہاد بلامقابلہ کابینہ کو چارج دیےدیا گیاہے۔ وکیل
بلا مقابلہ منتخب افراد کا کام جاری رکھنا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، وکیل درخواست گزار
عدالت نے درخواست گزاروں کے کام میں مداخلت نہ کرنے کا حکم دیا تھا، وکیل
عدالت نے شفاف الیکشن نہ کرانے پر مدعا علیہان سے جواب طلب کیا تھا، وکیل درخواست گزار
کے یو جے کے نئے دعوے میں ایگزیکٹو کونسل اور ڈیلیگیٹس کو بھی فریق بنایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں