مردان تخت بھائی جلالہ پل کے قریب مبینہ دھماکہ۔ ریسکیو1122 کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق جبکہ پولیس اہلکاروں، خاتون اور بچے سمیت 8 افراد زخمی۔ اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔ میڈیکل ٹیم امدادی کاروائیوں میں مصروف جانبحق اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو تخت بھائی اور ایم ایم سی منتقل کر دیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مردان۔ تخت بھائی جلالہ پل کے قریب دھماکے کی مذمت
وزیرداخلہ محسن نقوی کا دھماکے میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس
وزیرداخلہ محسن نقوی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مردان کے علاقہ تخت بھائی جلالہ پل کے قریب دھماکہ کی مذمت
گورنر خیبرپختونخوا کی دھماکہ میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار
گورنر کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار
گورنر کا غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت، مرحومین کے درجات بلندی کی دعا
گورنر کی دھماکہ میں خاتون، بچے سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
دھماکہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین و غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، فیصل کریم کنڈی