منکیرہ میں جھنگ بھکر روڈ کے قریب وین اور ڈالےمیں خوفناک تصادم ،، حادثہ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ،تیرہ شدید زخمی

تیزرفتاری اور لاپرواہی نے موت کے منہ میں پہنچا دیا۔
منکیرہ میں جھنگ بھکر روڈ کے قریب وین اور ڈالےمیں خوفناک تصادم ،، حادثہ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ،تیرہ شدید زخمی ہو گئے،، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،،جنہیں طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ منتقل کیا گیا،،وین میں سوار مسافر میانوالی سے فیصل آباد تعزیت کےلئے جا رہے تھے کہ بدقسمت حادثے کا شکار ہو گئے ۔۔
اوکاڑہ میں موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،،حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا،، دو افراد زخمی ہو گئے۔
نوشہروفیروز میں ٹرالر نے رکشے کو کچل ڈالا،، ایک جاں بحق ،سترہ افراد زخمی ہو گئے۔۔
خیرپورناتھن شاہ کے علاقے واہی پاندھی سے حیدرآباد جانے والی وین سے حادثے کا شکار ہو گئی،، پانچ افراد زخمی ہو گئے
خان پور میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں