سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا جیل سے 2 اہم شخصیات کے نام خصوصی پیغام ، عمران خان کے روئیے اور طرز سیاست پر کڑی تنقید

سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا جیل سے دو اہم شخصیات کے نام خصوصی پیغام ،ذرائع
چودھری پرویز الہی کی عمران خان کے روئیے اور طرز سیاست پر کڑی تنقید ،ذرائع
ہم نے مشکل وقت میں آپ کا ساتھ دیا آپ نے خود غرضی اور احسان فراموشی کی روایت برقرار رکھی ،پرویز الہی کا عمران خان کے نام پیغام ،ذرائع
آپ کو میں نے 6مئی کو ہی کہہ دیا تھا کہ اپنے بندوں کو تشدد کے پروگرام سے روکیں ،پرویز الہی
آپ نے میری ایک نہ سنی اور کارکنوں کو تشدد سے نہ روکا اور نہ ہی 9مئی کے واقعات کی مذمت کی ،پرویز الہی
آپ نے میری پوری سیاسی زندگی کے برعکس مجھے فوج کی مخالف صف میں کھڑا کر دیا ،پرویز الہی
آپ نے اپنا رویہ بدلا نہیں اور میرے لیے آپ سے تعلق رکھنا مشکل ہو رہا ہے ،پرویز الہی ،ذرائع
چودھری پرویز الہی نے چودھری شجاعت کے نام بھی پیغام بھیجا ہے ،ذرائع
چودھری شجاعت کی بات نہ ماننے کی غلطی کا اعتراف ،واپسی کی درخواست
چودھری شجاعت کی کوشش کے باوجود چودھری پرویز الہی کی واپسی میں مشکلات
عمران خان نے چودھری پرویز الہی کے پیغام پر روایتی ردعمل کی بجائے انہیں نہ گھبرانے کی تلقین کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں