*مالاکنڈ میں مقامی خواتین کو خودمختار بنانے کے لئے فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی جانب سے اقدامات*
اس سلسلہ میں پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مالاکنڈ میں وومین وکیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔
ٹریننگ سینٹر میں ٹیلرنگ، کمپیوٹر اور انگلش لینگویج کی تربیت دی جا رہی ہے۔
تین ماہ کے تربیتی پروگرام میں تین خواتین اساتذہ ٹریننگ سینٹر میں شامل 90 مقامی خواتین کو تربیت دے رہی ہیں۔
ٹریننگ سینٹر کا مقصد مقامی خواتین کو ہنرمند بنانا ہے تاکہ وہ باعزت طریقہ سے روزگار حاصل کر سکیں۔
وومین وکیشنل ٹریننگ سینٹر کے قیام سے مقامی خواتین اور علاقہ عوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کیا۔