سگی ماں پر تشدد کرنے والا کم بخت بیٹا گرفتار،

سگی ماں پر تشدد کرنے والا کم بخت بیٹا گرفتار، تفصیلات کے مطابق بیوہ عبدالرشید نے تھانہ باہتر میں ایف آئی آردرج کرائی ہے کہ وہ بیوہ عورت ہے 3 بیٹیاں اور 4 بیٹے ہیں جو تمام شادی شدہ ہیں، میرا چھوٹا بیٹا وقاص جو میرے ساتھ رہتا ہے جو اکثر اوقات مجھ سے لڑائی جھگڑا کرتا رہتا ہے عید کے روز میری بیٹی آئی ہوئی تھی جس کو وقاص نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ وہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ وقاص میرے کمرے میں داخل ہو گیا اور میرے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور میر گلہ دبا کر مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے والدہ پر تشدد کر نے والے ملزم وقاص ولد عبدالرشید سکنہ تربیٹھی تحصیل فتح جنگ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے، ڈی پی او نےکہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی Never Again کے تحت صنف نازک پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں