غیر قانونی پارکنگ کی فیس پر معمولی تلخ کلامی کی وجہ سے قتل کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار، تفتیش جاری، تفصیلات کے مطابق شیراز خان ولد محمد اعظم سکنہ نوشہرہ نے تھانہ اٹک خورد میں ایف آئی آردرج کرائی ہے کہ میراکزن بھائی راحیل اپنے دوستوں کے ساتھ اٹک خورد کے مقام پر سیرو تفریح کے لیے آیا ہوا تھا فاروق کے ہوٹل کے پاس گاڑی کھڑی کی تو ہوٹل کے ملازم کی پارکنگ فیس مانگنے پر گاڑی واپس نکال لی جس پر دونوں کی توں تکرار ہوئی جس کا گلا شکوہ کرنے کے لیے میں اپنے کزن کو لے کر فاروق کے پاس گیا تو وہ پہلے سے اپنے پاس رپیٹر 12 بور لیے کھڑا تھا جیسے ہی میں نے بات چیت شروع کی تو اس نے سیدھا فائر مجھ پر کیا جو میری ٹانگ پر لگا اور خوش قسمتی سے میری جان بچ گئی، تھانہ اٹک خورد پولیس نے اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم فاروق خان ولد یعقوب خان سکنہ حال المدینہ ہوٹل اٹک خورد کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
