اسلام آباد
اسلام آباد تھانہ آبپارہ کے علاقہ میں اندھے قتل کی واردات ٹریس۔
پولیس نے غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزم عثمان اور اس کی بیوی کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔
ملزم نے 21 جون کو فہد مسعود کو جی سیون میں گولیاں مار کرقتل کردیا تھا۔
ملزم کے قبضے سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی، آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔
ملزم نے مقتول کو اپنی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کی بناء پر قتل کیا۔
ملزم وقوعہ کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔
پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ذرائع کا استعمال کیا۔
مقتول بھارہ کہو کا رہائشی اور آئی نائن میں پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا تھا۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کی پولیس ٹیم کو شاباش۔