کورنگی پرامن ریلی کے دوران پولیس کی جانب سے گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں کو عدالت میں پیش کر دیا گیا،رضوان نیازی، ارسلان خالد، ولی مغیری، سلطان رحمت، عبد القدیر و دیگر کو سٹی کورٹ پیش کیا گیا،

کراچی

92a2adac-3ab8-4ec6-8cb8-f20251595b01

کورنگی میں پی ٹی آئی کی پر امن ریلی میں گرفتار رہنمائوں کو سول جج اینڈ جوڈیشل میجسٹریٹ کراچی ایسٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا،

عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو دس ہزار روپوں کے مچلکوں کے عیوض ضمانت منظور کر لی،

عدالت نے پی ٹی آئی سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری رضوان نیازی، کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد، ولی مغیری، سلطان رحمت، عبدالقدیر سمیت نو ورکر کی ضمانت منظور کر لی،

عدالت کا مچلکے جمع کرانے پر پی ٹی آئی رہنمائوں کو رہا کرنے کا حکم

ہمیشہ فتح حق و سچ کی ہوتی یے، حلیم عادل شیخ

پولیس نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو گرفتار کے جھوٹی ایف آئی آر درج کی، حلیم عادل شیخ

پوری قوم کو عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، حلیم عادل شیخ

کورنگی پرامن ریلی کے دوران پولیس کی جانب سے گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں کو عدالت میں پیش کر دیا گیا،

پی ٹی آئی سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رضوان نیازی، کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد، ولی مغیری، سلطان رحمت، عبد القدیر و دیگر کو سٹی کورٹ پیش کیا گیا،

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، کراچی کے صدر راجا اظہر، پی ٹی آئی رہنما فہیم خان، معظم خان سمیت دیگر رہنما بھی عدالت پہنچے،

پی ٹی آئی رہنمائوں نے گرفتار رہنمائوں سے ملاقات کی،

ہماری پر امن ریلی پر پولیس نے تشدد کیا، حلیم عادل شیخ

پولیس نے بلا جواز کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمائوں کو گرفتار کیا، حلیم عادل شیخ

ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے، حلیم عادل شیخ

ہمارا لیڈر بھیل جیل میں ہے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، حلیم عادل شیخ

پولیس نے پر امن ریلی پر دھاوا بولا، رضوان نیازی

یہی پولیس اگر کراچی میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرے تو شہر میں امن ہو جائے گا، رضوان نیازی

ساری پولیس پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو گرفتار کرنے پر لگائی ہوئی ہے، رضوان نیازی

ہماری پر امن جدوجہد جاری رہے گی، ارسلان خالد

کراچی:

آج ایک بار پھر نہتے امن پسند سیاسی کارکنان پر ریاستی مشینری کا استعمال کیا گیا، راجا اظہر

الحمدللہ ہم پاکستانی ہیں ہمارے بھی آباواجداد کی قربانیاں اس پاکستان کی آزادی میں شامل ہیں۔راجا اظہر

ہمیں بتایا جائے کے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پر اتنا ظلم کیوں کیا جا رہا ہے ۔راجا اظہر

پاکستان بالخصوص کراچی میں مظاہرہ یا پرامن ریلی کوئی احتجاج کے کال ہو پولیس گردی شروع ہو جاتی ہے. راجا اظہر

میرا سوال ہے ان اداروں سے جن کا کام پاکستان اور پاکستانیوں کو تحفظ دینا ہے ہم لوگ کیا اسرائیل سے آئے ہیں۔ راجا اظہر

جس طریقے سے آج ہماری ریلی پر پولیس نے تشدد کیے ہماری خواتین کو زخمی کیا مجھ پر حملہ کیا ہمارے ایم پی ایز پر حملہ کیا ہمارے نہتے کارکنوں پر حملہ کیا یہ اچھا پیغام نہیں ہے۔ راجا اظہر

کس کے کہنے پہ پولیس گردی کی جا رہی ہے ایک طرف بلاول زرداری جلسے کرتا ہے ریلیاں نکالتا ہے شارع فیصل کو پورا بند کرتا ہے کیا ان کے لیے قانون نہیں بنا۔ راجا اظہر

کورنگی میں ہماری پرامن ریلی پر سندھ پولیس کے مسلحہ افراد نے دھاوا بولا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، راجا اظہر

بلاول کی غلام پولیس کو آج پھر موبائیل فون پر اپنے آقاوں سے ہدایت لے لے کر کام کرتے دیکھا گیا ہے، صدر پی ٹی آئی

ہمارے کئی کارکن و زمیداران کو حملہ کر کے زخمی کیا گیا اور کئی گرفتار ہیں، راجا اظہر

جنرل سیکرٹری کراچی و دیگر رہنماوں کو پولیس نے ابھی تک حراست میں رکھا ہوا ہے، راجا اظہر

ہمارے رہنماوں ارسلان خالد، ولی مغیری،رضوان نیازی، عبدالقدیر،سلطان رحمت و دیگر کارکنان پر جھوٹے مقدمات بنا دیئے گئے، راجا اظہر

ایس ایچ او ملک ارشد کو کورنگی میں لگایا گیا یہ تو پی ایس 95 کے الیکشن میں فارم 47 کے MPA کے ساتھ ناچتا رہا ہے۔راجا اظہر

ہم پرامن لوگ ہیں ہماری پرامن جدوجہد عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گی۔ راجا اظہر

ہمارے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد ،ایڈیشن جنرل سیکرٹری سندھ رضوان نیازی،PS 96 کے عبدالقدیر ولی مغیری صاحب یہ تو ذمہ دار ہیں ہمارے کارکنان کو بھی تشدد کے بعد بند کر دیا گیاہے۔ صدر PTI کراچی

بلاول مراد علی شاہ IG سندھ AIG سندھ آپ سب کو ان غریب نہتے کارکنان کی بددعا لگے گی۔ انشاءاللہ

پولیس اور عوام کو لڑوانے کا جو گھناونا کھیل کھیلا جا رہا ہے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔راجا اظہر

اپنے قانونی رائٹس کو استعمال کرتے ہوئے ہم یہ پرامن احتجاج کرتے ہیں کرتے رہیں گے. پاکستان زندہ باد ۔ صدر PTI کراچی راجا اظہر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں