بلدیہ ٹاؤن میں پانی کی عدم فراہمی پر مکینوں کا واٹر بورڈ انتظامیہ کے خلاف احتجاج
مشتعل افراد کا حب ریور روڈ پر احتجاج، ٹریفک کی روانی معطل
ہیوی ٹریفک اور مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں
بلدیہ سعید آباد، قائم خانی کالونی اور اتحاد ٹاؤن میں ایک ماہ سے پانی کی فراہمی بند ہے، مظاہرین
بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو جواز بنا کر علاقے میں پانی بند کیا جاتا ہے، مظاہرین
کبھی فنی خرابی کو جواز بنا کر بلدیہ ٹاؤن کا پانی بند کیا جاتا ہے ۔ مظاہرین
واٹر بورڈ کے کرپٹ افسران پانی چوری کرتے ہیں۔ مظاہرین کا الزام
بلدیہ ٹاؤن کا پانی فیکٹریوں کو بیچا جا رہا ہے۔ مظاہرین کا الزام
گھروں کے لئے فراہمی آب کی لائنوں کےلئے پانی نہیں ہے لیکن ٹینکر مافیا کو پانی مل رہا ہے جو منہ مانگی قیمتوں پر علاقے کا پانی فروخت کرتے ہیں۔ مظاہرین
ایم ڈی واٹر بورڈ سے معاملے کی شفاف انکوائری کا مطالبہ